دیوی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج

میرے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آرغلط ہے، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک November 09, 2012
شہری کے مطابق ممبئی میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کی تقریب کے دوران شاہ رخ خان اور ان کی بیوی نے ہندو دھرم کی ایک دیوی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD:

ہندو مذہب کی دیوی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پربھارتی شہری نے اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔


ریاست بہار کے ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ صدر میں ایک شہری نے شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ شہری کے مطابق ممبئی میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کی تقریب کے دوران شاہ رخ خان اور ان کی بیوی نے ہندو دھرم کی ایک دیوی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کئےجس سےہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہوں نےاس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کئے اور ان کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آرغلط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں