حصص مارکیٹ میں مندی75 پوائنٹس گرگئے
سیمنٹ و فرٹیلائزرسیکٹر میں خریداری سے ایک موقع پر53.81 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی جوزیادہ دیربرقرار نہ رہ سکی
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھاگئے جس سرمایہ کاروں کے 15 ارب 66 کروڑ روپے ڈوب گئے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹس میں مندی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آئل اسٹاکس اورشرح سود مزید کم ہونے کی افواہوں کے سبب بینکنگ سیکٹرفروخت کے دباؤ میں رہا جس سے مندی کی شدت 140.45 پوائنٹس تک جاپہنچی تھی، اس دوران1.2 ملین ڈالرکے بیرونی سرمائے کابھی انخلا کیا گیا تاہم سیمنٹ و فرٹیلائزرسیکٹر میں خریداری سے ایک موقع پر53.81 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی جوزیادہ دیربرقرار نہ رہ سکی ۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس74.87 پوائنٹس کمی سے 32957.98 پوائنٹس، کے ایس ای30 انڈیکس60.43 پوائنٹس گھٹ کر 19522.67 پوائنٹس، کے ایم آئی آل شیئرانڈیکس14.98 پوائنٹس کی کمی سے15482.83 ہوگیا جبکہ کے ایم آئی30 انڈیکس71.34 پوائنٹس اضافے سے57555.47 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت5.62 فیصد کم رہا،20 کروڑ43 لاکھ69 ہزارحصص کے سودے ہوئے ، کاروبار327 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں132 کے بھاؤ میں اضافہ، 178 کے داموں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔