ٹیکسپو2016 ٹیکسٹائل سیکٹرکو بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرزملنے کی امید
نمائش7تا10اپریل ہوگی، تیاریاں جاری، بکنگ مکمل،بیرونی خریداروں کی بڑی تعدادمیں آمدمتوقع،دعوت نامے ارسال
ٹیکسٹائل مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ''ٹیکسپو 2016 '' سے شعبے کو بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرزملنے کی امید ہے، نمائش کیلیے تیاریاں جاری ہیں،ہوم، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، ٹیکسٹائل فیشن، ہوزری، ریڈی میڈ، اسپورٹس گارمنٹس سمیت دیگر پروڈکٹس کے برآمدکنندگان نے اپنی اپنی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم سے پویلین حاصل کرلیے ہیں۔
ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ٹیکسپونمائش کراچی ایکسپوسینٹر کے4 ہالوں میں 7 تا10 اپریل ہوگی،چاروں ہالوں کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے جس میں ٹاولز، بیڈ ویئر، کچن اور باتھ روم میں استعمال ہونے والی تمام ٹاول مصنوعات، ریڈی میڈ گارمنٹس، کھیلوں و جدید فیشن کے حامل ملبوسات، کپڑا، کارپٹ، ہوزری ودیگر مصنوعات کے نمائش کنندگان اسٹالز لگائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکسپو میں ٹیکسٹائل مصنوعات کے بیرونی خریداروں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے جنہیں ٹی ڈی اے پی نے ٹی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے باقاعدہ دعوت نامے ارسال کردیے ہیں۔ ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین فرخ مقبول نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ رواں سال ٹیکسپو2016 سے ٹاول انڈسٹری کو 5 کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کے نئے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔
گزشتہ سال بھی بڑے آرڈرز ملے تھے، ٹاول سیکٹر جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے ٹیکسپو میں خصوصی دلچسپی لے رہاہے تاکہ بیرونی خریداروں کی توجہ حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسپو سے بیرونی دنیا میں پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈے کے اثرات بھی زائل کرنے میں مدد ملے گی،اس نمائش سے خریدارممالک کو پاکستان کے پرامن اور بہترین کاروباری ملک ہونے کا پیغام پہنچے گا۔