اپ سیٹ ماسٹر آئر لینڈ کا اومان نے دماغ سیٹ کر دیا
دلچسپ مقابلے میں 2 وکٹ سے فتح پائی، حریف بولرز ووکٹ کیپر کی مہربانی سے 154 رنز کا ہدف 2 بالز قبل ہی حاصل
اپ سیٹ ماسٹر آئرلینڈ کا آئی سی سی ورلڈ ٹی 20کوالیفائر میں اومان نے دماغ سیٹ کردیا، دلچسپ مقابلے میں نوآموز ٹیم نے 2 وکٹ سے فتح پائی، حریف بولر کی مہربانی سے 154 رنز کا ہدف 2 بالز قبل ہی 8 وکٹ پرحاصل کرلیا، امیر32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں 155 رنزکا پیچھا کرتے ہوئے ذیشان اور خاور نے اومان کو 69 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، دونوں کو کیون اوبرائن نے بولڈ کیا، ذیشان نے 38 اور خاور نے 34 رنز بنائے، اس موقع پر 4 رنزکے اضافے سے 4 وکٹیں گر گئیں اور اومانی پیشقدمی شدید متاثر ہوئی۔
مشکل وقت میں امیر علی اور جتیندر نے ٹیم کو سنبھالادیا، آخری 12 بالز پر 18 رنز درکار تھے، سیکنڈ لاسٹ اوور میں 4 رنز بنے جبکہ جتیندر24 اور سلطان ایک رن پر آؤٹ ہوگئے، اب آخری اوور میں 14 رنز کی ضرورت تھی، سورنسین کی نوبال پر امیر نے چوکا جڑا، دوسری گیند کو لالچیتا نے باؤنڈری جڑی، چوتھی بال پر امیر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے۔
انھوں نے 32 رنز بنائے، سورنسین کی اگلی فل ٹاس (نوبال) پر مونس انصاری بیٹ ہوئے مگر گیند وکٹ کیپر نیل اوبرائن کی ٹانگوں میں سے گزرتے ہوئے باؤنڈری پار کرگئی، اومان نے فتح کا والہانہ جشن منایا۔ اس سے پہلے آئرلینڈ نے 5 وکٹ پر 154 رنز بنائے، ولسن 38 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کپتان ولیم پورٹر فیلڈ اور پال اسٹرلنگ نے 29، 29 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔
فاسٹ بولر انصاری نے تین وکٹیں لیں۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 154 رنزکے تعاقب میں اوپنر مائیبرگ نے نیدر لینڈز کومضبوط آغاز فراہم کیا، انھوں نے 29 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے پر کپتان بورن نے28 بالز پر 30 رنز بناکر ٹیم کو آگے لے جانے کی کوشش کی تاہم شکیب نے اس موقع پر2وکٹیں لے کر ڈچ امیدوں کو دھچکا پہنچایا، آخر میں لور آرڈر بیٹسمین مدثر بخاری نے پانچ بالز پر 14 رنز بناکر بنگلہ دیشی ٹیم کو خوفزدہ کیا مگر انکے آؤٹ ہونے سے نیدرلینڈزکی ہمت جواب دے گئی۔
ٹیم نے 7 وکٹ پر 145 رنز بنائے، الامین اور شکیب نے2،2 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل تمیم اقبال نے تن تنہا اپنی ٹیم کی ہچکولے کھاتی بیٹنگ کو تھامے رکھا، انھوں نے 58 بالز پر ناقابل شکست 83 رنز بناکر ٹیم کا ٹوٹل 7 وکٹ پر 153 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، سومیا اور صابر نے 15، 15 جبکہ محمود اللہ نے 10 رنز بنائے، باقی کوئی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ پایا۔ گوگٹن نے 3اور میکیرین نے 2وکٹیں لیں۔