کراچی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں 2 گاڑیاں نذرآتش

پولیس نے ریلی کے شرکا کو روکنے کے لئے ہوائی فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا


ویب ڈیسک November 09, 2012
پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس ریڈ زون میں واقع ہے اور وہاں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فوٹو: ایکسپریس

شہرمیں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی جانےوا لی ریلی کے شرکا اورپولیس میں جھڑپ کے دوران مشتعل افراد نے ایک بس اور ایک گاڑی نذرآتش کردی۔

ریلی کے شرکا شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے گورنر ہاؤس کی جانب رواں دواں تھے کہ پولیس نے انہیں نمائش چورنگی پرہی روک لیا۔ پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس ریڈ زون میں واقع ہے اور وہاں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ریلی کے شرکا کو روکنے کے لئے ہوائی فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا جس پر ریلی کے شرکا مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ٹائر جلائے اور ایک بس کو بھی نذر آتش کردیا۔

مظاہرین کے مطابق وہ پر امن ریلی لے کر گورنر ہاؤس کی جانب بڑھ رہے تھے لیکن پولیس نے ان پر لاٹھیاں برسائیں۔ پولیس نے 5 افراد کوبھی حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں