ورلڈ ٹی 20 افغان ٹیم کو آج ہانگ کانگ کا چیلنج درپیش

 گروپ بی کے دوسرے اہم میچ میں زمبابوین ٹیم اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرے گی


Sports Desk March 10, 2016
 گروپ بی کے دوسرے اہم میچ میں زمبابوین ٹیم اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرے گی فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ورلڈ ٹی 20 کے پہلے راؤنڈ میں گروپ بی کے جمعرات کو اہم میچز کھیلے جائیں گے، زمبابوے اور افغانستان میں مین راؤنڈ تک رسائی کی دوڑ جاری ہے، افریقی ٹیم اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ کرے گی جب کہ افغان سائیڈ کو ہانگ کانگ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے موجوہ کوالیفائنگ مرحلے میں ہر میچ اہمیت کا حامل ہے۔ اسکاٹ لینڈ خود کو ملنے والا ایک اہم موقع گنوا چکا، اسے افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی، اس لیے اگر مین راؤنڈ میں رسائی کی موہوم سی امید کو زندہ رکھنا ہے تواب زمبابوے کو زیر کرنے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اسکاٹش سائیڈ کو 6 عالمی ایونٹس میں 19 میچز کھیلنے کا موقع میسر آیا مگر ابھی تک وہ ان میں سے ایک بار بھی کامیابی حاصل نہیں کرپائی، جس سے اس کا سفر ایونٹ میں انتہائی دشوار ہی نظر آتا ہے۔

ادھر ہانگ کانگ پر کامیابی کے بعد اب زمبابوے اسکاٹ لینڈ کا امتحان لینے کو تیار ہے، اسے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ اس میچ میں کامیابی کے باوجود مین راؤنڈ میں رسائی کیلیے اسے ممکنہ طور پر گروپ کی دوسری مضبوط ترین ٹیم افغانستان کی دیوار ڈھانا ہوگی جس سے ابھی مقابلہ ہونا باقی ہے، زمبابوے اس معرکے میں اسپنر کو کھلانا چاہتا ہے مگر گریم کریمر انجرڈ ہیں، اس لیے انھیں ٹینڈائی چسیرو پر ہی اکتفا کرنا ہوگا جو گذشتہ میچ میں ایک بھی وکٹ نہیں لے پائے تھے۔

ادھر افغانستان اسی روز ہانگ کانگ سے مقابلہ کریگا، اسکے بھی حوصلے کافی بلند ہیں، اسکاٹ لینڈ کیخلاف کارکردگی کافی اچھی رہی جبکہ ہانگ کانگ کو زمبابوے سے مقابلے میں مشکل کا سامنا رہا تھا، البتہ وہ اپنی ہی ایسوسی ایٹ برادری سے تعلق رکھنے والی افغان ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کیے بیٹھا ہے، اس کی کامیابی افغانستان کا سفر دشوار بنادے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |