آئی جی سندھ کا پولیس فنڈ کرپشن کیس کی سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد
آپ کا رویہ متعصبانہ ہے اور میرے لیےنازیبا الفاظ استعمال کیے، آئی جی سندھ کا جسٹس امیر ہانی مسلم پر الزام
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس فنڈز کرپشن کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس فنڈز میں خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کا رویہ متعصبانہ ہے، آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت میری عزت کا خیال نہیں کیا گیا، میرے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے، آپ انکوائری کرنے والی کمیٹی سے رابطے میں ہیں،
جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ ہم میرٹ پر کیس چلارہے ہیں ہمارا رویہ متعصبانہ نہیں، وہ کسی طور بھی کسی کی سماعت کرنے والے بینچ سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔ اگر انہیں فیصلے پر اعتراض ہو تو وہ نظر ثانی کی درخواست دائر کردیں ۔