محکمہ موسمیات کا آئندہ 5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا،فاٹا،بلوچستان اور بالائی پنجاب کے نشیبی علاقےزیرآب آنے اورندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

خیبرپختونخوا،فاٹا،بلوچستان اور بالائی پنجاب کے نشیبی علاقےزیرآب آنے اورندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ بلوچستان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اور سندھ میں کہیں کہیں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے اتوار کے دوران اسلام آباد،کشمیر، خیبرپختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے جب کہ ہفتہ اور اتوار کو پشاور، کوہاٹ، مردان ، ہزارہ ڈویژن، راولپنڈی میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا،فاٹا،بلوچستان ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور پشاورکے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثرمقامات پر گرج چمک کے ساتھ اور کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story