وسیم اکرم نے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

اگر میں ہوتا تو مجھے بھی کوہلی کو بولنگ کرانے میں مشکل پیش آتی، سابق پاکستانی کپتان


ویب ڈیسک March 10, 2016
کوہلی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مہارت کے ساتھ کھیلتا ہے، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے بے تاج بادشاہ وسیم اکرم نے بھارتی بلے ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پر ایک وقت آتا ہے جب وہ سیکھتا ہے کہ کیسے رنز بنانے ہیں، ویرات کوہلی دنیا کا بہترین بلے باز ہے اور وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مہارت کے ساتھ کھیلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو بولنگ کرانا مشکل ہوتا ہے، اگر میں بھی ہوتا تو مجھے بھی کوہلی کو گیند کرانے میں مشکل پیش آتی۔

کوہلی کو بولنگ کرانے کے سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں کوہلی کو پہلے ان سوئنگ گیند کراکے ٹیسٹ کرتا کیونکہ اننگز کے آغاز میں تمام کھلاڑی تھوڑا گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں، کوہلی گیند کو اچھا شفل کرتے ہیں اس لئے میں انھیں اندر آتی ہوئی گیندوں کے ذریعے بھی چیک کرتا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کوہلی جب بیٹنگ کرنے آتا ہے تو اسے پتہ ہوتا ہے کہ کیسے رنز بنانے ہیں، وہ اپنی اننگ کو بہت اچھے طریقے سے حالات کے مطابق آگے بڑھاتا ہے اور یہی اس کی مسلسل اچھی کارکردگی کی وجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں