حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل کا دورہ

سید علی گیلانی کو معمولی نوعیت کا دورہ پڑا ہے اوراب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،ترجمان


ویب ڈیسک March 10, 2016
سید علی گیلانی کو معمولی نوعیت کا دورہ پڑا ہے اوراب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،ترجمان. فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں دلی کے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق حریت رہنما کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر ان کی صاحبزادی انہیں فوری طور پر رہائش گاہ کے قریب اسپتال لے گئیں جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

https://www.facebook.com/onlykmr1/photos/a.1458810681099119.1073741828.1458792534434267/1571438363169683/?type=3&permPage=1

دوسری جانب حریت رہنما کے ترجمان ایاز اکبر کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کو معمولی نوعیت کا دورہ پڑا ہے اور اللہ کا شکر ہے اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں