سندھ حکومت کا 23 مارچ یوم پاکستان پر عام تعطیل کا اعلان

23 مارچ کے روز تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے، اعلامیہ


ویب ڈیسک March 10, 2016
23 مارچ کے روز تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے، اعلامیہ

سندھ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کا اعلان یوم پاکستان کے سلسلے میں کیا گیا ہے جب کہ اس موقع پر صوبے بھر میں سرکاری و نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز ، لوکل کونسلز اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں