آئی سی سی نے بنگلا دیش کے دو بولروں کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا

اگردونوں بولرزرلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں ایک ہفتے کے اندر اپنا بولنگ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔


ویب ڈیسک March 10, 2016
اگردونوں بولرزرلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں ایک ہفتے کے اندر اپنا بولنگ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ فوٹو؛ فائل

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر تسکین احمد اور آف اسپنر عرفات سنی کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے 2 بولروں کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا ہے جس میں فاسٹ بولر تسکین احمد اور آف اسپنر عرفات سنی شامل ہیں۔ دونوں بولروں کا بولنگ ایکشن گزشتہ روزدھرم شالہ میں ہونے والے بنگلا دیش اور نیدر لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سائیڈ میچ کے دوران فلیڈ امپائر کی جانب سے رپورٹ کیا گیا جس کی تصدیق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

دونوں بولر فی الحال تو بالنگ کرواسکتے ہیں تاہم اگردونوں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں ایک ہفتے کے اندر چنائے میں موجود آئی سی سی کے منظور شدہ سینٹر سے اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا بصورت دیگر دونوں ٹیم اسکواڈ سے باہر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیشی فاسٹ بولر الامین اور آف اسپنر سوہاگ غازی کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں