رنبیر کپور نے والدین کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا
اداکار رشی کپوراور نیتو سنگھ اپنے صاحبزادے کو ساتھ رکھنے کے خواہشمند تھے۔
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنے والدین لیجنڈری اداکار رشی کپور اور والدہ نیتو سنگھ کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی فلم نگری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی فلمی اور نجی مصروفیات کے باعث والدین سے علیحدہ رہائش اختیار کر رکھی ہے تاہم والدین کے اصرار پر بھی رنبیر ان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے معاشقے کے دوران والدین سے علیحدہ رہائش اختیار کرلی تھی اور گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کرلی ہے جس کے بعد اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو سنگھ بیٹے کو اپنے ساتھ رکھنے کے خواہشمند ہیں جس کے لیے انہوں نے رنبیر کو منانے کی کوشش کی تو رنبیر نے والدین کے ساتھ رہنے سے صاف انکار کردیا جب کہ اداکار کا کہنا تھا کہ اپنے نجی معاملات پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اسی لیے والدین کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔
واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم ''جگا جاسوس'' میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس میں مدمقابل ان کی سابقہ محبوبہ اور اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔