شریف برادران نے آئی ایس آئی سے پیسے لئے عمران خان

نواز شریف نے آئی ایس آئی سے انتخابات میں دھاندلی کے لئے پیسے لئے تھے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اگر ہماری جماعت پر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام درست ثابت ہو گیا تو میں سیاست ہمیشہ کے لئے چھوڑ دوں گا۔ پی پی آئی/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران نے 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کے لئے آئی ایس آئی سے پیسے لئے۔

عمران خان نے کہا کہ جو لوگ پاکستان تحریک انصاف پر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام عائد کرتے تھے آج ان پر اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام درست ثابت ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آئی ایس آئی سے انتخابات میں دھاندلی کے لئے پیسے لئے تھے۔


تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اگر ہماری جماعت پر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام درست ثابت ہو گیا تو میں سیاست ہمیشہ کے لئے چھوڑ دوں گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) اسد درانی کو1990کے انتخابات میں سیاست دانوں میں رقوم کی تقسیم کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story