اسلحہ کیس سلمان خان جودھپور کی عدالت میں پیش
بے قصور ہوں، مجھے اس کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے،عدالت کے روبرو بیان
اداکار سلمان خان اسلحہ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے گزشتہ روز عدالت پہنچ گئے۔انھیں سخت حفاظتی حصار میں عدالت لایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان جودھ پور عدالت میں پہنچے جہاں انھوں نے آرمز ایکٹ کیس کے حوالے سے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔عدالت میں سلمان خان کا جج کے روبرو کہنا تھا کہ میں بے قصور ہوں مجھے اس کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا ہےتاہم بیان ریکارڈکرانےکےبعد سلمان خان نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔