گاڑیوں کی فروخت 8 ماہ میں ڈیڑھ لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی

جولائی تافروری46 فیصدزائد،،40 فیصداضافے سے3803ٹرک اوربسیں بھی فروخت

جولائی تافروری46فیصدزائد،،40 فیصداضافے سے3803ٹرک اوربسیں بھی فروخت فوٹو: اے پی پی/فائل

شرح سود 42 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد بینکوں کی جانب سے 11 فیصد کی پرکشش شرح پر گاڑیوں کی خریداری کیلیے فنانسنگ فراہم کی جارہی ہے جس سے مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میںمقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں 46فیصد اضافہ ہوا، جولائی تافروری 1 لاکھ 49 ہزار311 گاڑیاں فروخت کی گئیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے میں فروخت شدہ 1 لاکھ 2ہزار 491گاڑیوں سے 42فیصد تک زائد ہے۔


آٹو سیکٹر سے متعلق ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ میں کم شرح سود کی وجہ سے آٹو فنانسنگ میں اضافے کے ساتھ ملک میں امن و امان کی بہتری کو بھی فروخت میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا ہے ۔

جس سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے۔ زیرتبصرہ مدت کے دوران بڑی گاڑیوں (ٹرک اور بسوں) کی فروخت بھی 40 فیصد اضافے سے3803 یونٹس رہی تاہم ٹریکٹرز کی فروخت بدستور دباؤ کا شکار ہے،8 ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت 37فیصد کمی سے 17ہزار 772 یونٹس رہی۔
Load Next Story