متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

ایم کیو ایم رہنماؤں وسیم اختر اور رؤف صدیقی پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت


ویب ڈیسک March 11, 2016
ایم کیو ایم رہنماؤں وسیم اختر اور رؤف صدیقی پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کے خلاف قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی شر انگیز تقاریر کی تائید کرنے سمیت 21 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے کی۔ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے 21 مقدمات میں خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے فی مقدمہ کے عوض منظور کرتے ہوئے انھیں آج صبح 8 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اور رؤف صدیقی کے خلاف مقدمات کی سماعت تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی لہذا دونوں رہنماؤں پر اب 26 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں