قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کےلیے کچھ دیربعد بھارت روانہ ہوگی
بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکومت نے بھارت کی جانب سے تحریری یقین دہانی کرانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد قومی ٹیم کچھ دیر بعد براستہ ابو ظہبی بھارت روانہ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے قومی ٹیم کو درکار سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی.
اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی اور کولکتہ پولیس چیف نے پی سی بی کو تحریری طور پر قومی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی تحریری ضمانت دی تھی جب کہ پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی، کولکتہ کے پولیس چیف اور آئی سی سی نے خط لکھا تھا اور تمام دستاویزات وزارت داخلہ کو ارسال کردی تھیں۔ دوسری جانب پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کی اور اس موقع پربھارت کی جانب سے انہیں قومی کرکٹ ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 15 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو کوالیفانگ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔