بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی والدہ انتقال کرگئیں

عمران ہاشمی کی والدہ مہیرہ ہاشمی کو طویل عرصے سے کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔

عمران ہاشمی کی والدہ مہیرہ ہاشمی کو طویل عرصے سے کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی والدہ مہیرہ ہاشمی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔


بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی والدہ مہیرہ ہاشمی طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں وہ خالقی حقیقی سے جاملیں۔ عمران ہاشمی ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں رومانیہ میں موجود ہیں جہاں انہیں والدہ کی انتقال کی خبر دی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں تاہم اداکار کے ممبئی پہنچنے کے بعد ہی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

دوسری جانب عمران ہاشمی کے قریبی رشتہ دار پروڈیوسر مکیش بھٹ نے بھی ان کی والدہ کی انتقال کی خبروں کی تصدیق کی جب کہ عمران ہاشمی کی والدہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔
Load Next Story