ایک بار اور وہ فلمیں جن کا ریک میک بن رہا ہے
کبھی کہانی تو کبھی اسٹارز کاسٹ کی وجہ سے فلمیں فلم بین طبقے کے ذہن پر چھائی رہیں۔
بولی وڈ کا جادو سر چڑھ کے بولتا ہے، یہاں کی فلمیں، ایکٹرز، موسیقار، میوزک اور فن ہر خطے میں جانے جاتے ہیں۔ سو سال سے قائم اس انڈسٹری نے بے شمار کام یاب فلمیں بنائیں اچھوتے اور منفرد آئیڈیاز پر کام کیا ہر دور میں موجود اس وقت کی ٹیکنالوجی سے ہر فلم ساز نے استفادہ کرنے کوشش کی۔
فلموں کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے غیرملکی فن کاروں اور ٹیکنیشنز کی مدد لی گئی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں ہر شخص اپنے فن سے مخلص ہے اور اپنے ہر پراجیکٹ پر جان توڑ محنت کرتا ہے۔ بولی وڈ میں کام یاب فلموں کا تناسب ہمیشہ زیادہ رہا ہے۔ کچھ ایسی فلمیں بھی ہیں جو لمبے عرصے تک سنیما گھروں کی زینت بنی رہیں۔
کبھی کہانی تو کبھی اسٹارز کاسٹ کی وجہ سے فلمیں فلم بین طبقے کے ذہن پر چھائی رہیں۔ اس لیے کئی فلموں کے سیکوئل بھی بنائے گئے اور کئی فلموں کو ری میک بھی کیا گیا، لیکن دیکھا یہ گیا کہ ری میک فلم کو وہ پزیرائی نہ مل سکی جو اوریجنل فلم کے حصے میں آئی، جیسے کہ فلم شعلے کا ری میک آگ، ہیمش رییشمیا کی قرض اور پریا نکا چوپڑہ کی زنجیر۔ اس لیے اب فلم میکرز ری میک کے معاملے میں محتاط ہو گئے ہیں۔
اس کے باوجود چند سپر ہٹ فلمیں ایسی ہیں جن کا ری میک ضرور بننا چاہیے تاکہ اس بات کا اندازہ ہوسکے کہ آیا آج کے سپر ہٹ اور کام یاب اداکار ماضی کے نام ور فن کاروں کے مقابلے میں کہاں کھڑے ہیں۔ اس مضمون میں ماضی کی چند یادگار اور سپرہٹ فلموں کا تذکرہ کیا جارہا ہے ، جن کے ری میک بنائے جارہے ہیں یا جن کے بارے میں عام لوگوں کا خیال ہے کہ ان کا ری میک ضرور بننا چاہیے۔
٭مغل اعظم: ماضی کی ایک ایسی یادگار فلم کہ جس کے بغیرانڈسٹری کی تاریخ ادھوری نظر آتی ہے۔ اس فلم میں جہاں ہر فن کار اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آیا وہاں فلم کا اسکرپٹ، موسیقی، گانے اور سیٹ بھی لازوال تھے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فلم کا ری میک ضرور بننا چاہیے، حالاںکہ پرتھوی راج کپور، دلیپ کمار اور مدھو بالا کے فن تک رسائی آج کے نئے اسٹارز کے لیے شاید ممکن نہ ہو، لیکن نئی نسل کی معلومات کے لیے اس فلم کا ری میک ضرور بننا چاہیے۔
٭خون بھری مانگ: راکیش روشن اور ریکھا کی یاد گار اور کام یاب فلم جس میں ریکھا نے دو بچوں کی بیوہ ماں کا رول کیا تھا۔ 1988میں ریلیز ہونے والی یہ فلم آسٹریلین منی سیریلز Return To Eden,کا چربہ تھی۔ اس فلم میں ریکھا نے بھرپور کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کا ری میک بنانے کی شنید ہے، جس میں ریکھا والا کردار دیپکا پاڈوکون سے کروایا جاسکتا ہے۔
٭چلتی کا نام گاڑی: کئی فلم ساز ماضی کی اس فلم کا ری میک بنانا چاہتے ہیں۔ 1958میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی کاسٹ میں کشور کمار اور مدھو بالا شامل تھے۔ یہ ایک سپر ہٹ فلم تھی، جس کے تمام گانے بھی بے حد مقبول ہوئے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن کو اگر فلم کا اسکرپٹ پسند آگیا، تب اس کاسٹ کے ساتھ چلتی کا نام گاڑی کا ری میک بنایا جائے گا۔
٭رام لکھن: ڈائریکٹر روہیت شیٹھی نے اب تک بولی وڈ کو کئی کام یاب فلمیں دی ہیں۔ فلم سازی میں ان کا اپنا ہی انداز ہے۔ روہیت شیٹھی اور دھرما پروڈکشن (کرن جوہر) کے اشتراک سے 1989میں ریلیز ہونے والی سبھاش گھئی کی کام یاب فلم رام لکھن کا ری میک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے اوریجنل فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، جیکی شیروف، مادھوری ڈکشٹ، راکھی اور ڈمپل کپاڈیہ شامل تھے۔ تاہم نئی ری میک فلم میں ارجن کپور، رنویر سنگھ اور جیکولین فرنانڈس کو فائنل کر لیا گیا ہے۔
٭چنبیلی کی شادی: 1986میں ریلیز ہونے والی انیل کپور اور امرتاسنگھ کی فلم چنبیلی کی شادی ایک کام یاب کامیڈی فلم تھی۔ بولی وڈ میں اس فلم کا ری میک بنایا جارہا ہے اور فلم کی کاسٹ میں امرتا سنگھ کے رول میں سوناکشی کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی جارہی ہے۔ ہیرو کے لیے ارجن کپور یا شاہد کپور کا نام زیرِغور ہے۔
٭دل ہے کہ مانتا نہیں: فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی سپرہٹ فلم دل ہے کہ مانتا نہیں کا ری میک خود مہیش بھٹ بنارہے ہیں۔ فلم کو موہیت سوری ڈائریکٹ کریں گے، جب کہ عامر خان کا رول شاہد کپور اور پوجا بھٹ والا عالیہ بھٹ کریں گی۔
٭کھل نائیک: سبھاش گھئی کی کئی کام یاب فلمیں ایسی ہیں جن پر کئی فلم سازوں کی ری میکنگ کے حوالے سے نظر ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی ہر فلم کے ہر مرحلے پر محنت کرتے ہیں اور کام کے معاملے میں قطعاً سمجھوتا نہیں کرتے۔گھئی کی ایک سپرہٹ فلم کھل نائیک بھی ہے، جسے سنجے دت نے اپنی جان دار اداکاری سے یادگار بنا دیا۔ اب سنجے لیلا بنسالی اس فلم کا ری میک بنانے کا ارادہ کر بیٹھے ہیں۔
کھل نائک کی کاسٹ میں سنجے کے علاوہ جیکی شیروف، مادھوری ڈکشٹ اور راکھی شامل تھیں۔ سبھاش گھئی نے سنجے لیلا بنسالی کو اپنی اس فلم کا ری میک بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ اب بڑے زورشور سے بلو (سنجے دت کا رول) کے لیے اداکار کی تلاش جاری ہے جو ان سے بڑھ کر کام کر سکے۔
٭دوسرا آدمی: 1977میں ریلیز ہونے والی فلم دوسرا آدمی کے پروڈیوسر ڈائریکٹر یش چوپڑہ تھے اور اس رشی کپور اور راکھی نے مرکزی کردار کیے تھے۔ اب اس فلم کا ری میک کرن جوہر بنا رہے ہیں۔ اس کی کاسٹ میں رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اپنے والد رول کریں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن شامل ہیں۔ فلم کا نام اے دل ہے مشکل فائنل کیا گیا ہے۔
٭امر، اکبر، انتھونی: ستر کی دہائی میں بننے والی اس فلم نے کام یابی کے کئی ریکارڈ قائم کیے تھے۔ یہ فلم ہر لحاظ سے شان دار اور مکمل تھی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انڈین سنیما کی تاریخ میں سب زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ اس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، ونود کھنہ، رشی کپور، پروین بوبی، شبانہ اعظمی اور نیتو سنگھ شامل تھے۔ فلم ساز ساجد واڈیا والا نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو لے کر امر اکبر انتھونی کا ری میک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جیسے ہی انہیں ان تینوں خانز کی جانب سے گرین سگنل مل گیا وہ اس پر کام شروع کر دیں گے۔
٭انداز اپنا اپنا: نوے کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم سلمان اور عامر کی فلم انداز اپنا اپنا ان دونوں خانز کی ایک ساتھ پہلی اور آخری ہٹ فلم تھی۔ اس فلم کے بعد انہوں نے پھر ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا۔ ان کے چاہنے والے اب بھی انہیں اسی انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ خبر یہ ہے کہ فلم کا ری میک بنانے کی تیاری کی جارہی ہے اور اس کی کاسٹ میں امر اور پریم کے کردار کے لیے شاہد کپور اور رنبیر کپور سے رابطہ کیا جائے گا۔
٭ستے پہ ستا: بگ بی ایک اور کام یاب سپرہٹ فلم کہ جس نے ایک منفرد اسٹوری اور کہانی کو پیش کرکے انڈسٹری کا لگا بندھا رجحان تبدیل کیا۔ سات بھائیوں پر مشتمل اس فلم کا مرکزی رول امیتابھ بچن نے کیا تھا، جب کہ ان کی ہیروئن ہیمامالنی تھیں۔1980میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں بگ بی نے بابو اور روی کا ڈبل رول کیا تھا۔ ڈائریکٹر سوہام شاہ سنجے دت کو مرکزی کردار میں کاسٹ کرکے فلم کا ری میک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہیماملانی کے رول کے لیے بہت سارے نام جیسے مادھوری، کاجول، ایشوریا رائے بچن، ودیا بالن اور رانی مکرجی کے نام تھے، لیکن ان کا آخری انتخاب کرشمہ کپور ہیں۔
٭ڈر: 1993میں ریلیز ہونے والی فلم ڈر، جس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سنی دیول شامل تھے، کا ری میک بنایا جارہا ہے۔ ڈر وہ فلم ہے جس نے شاہ رخ کے کیریر کو دوام بخشا۔ ری میک فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ کا رول کرن ویر بوہرہ اور جوہی چاولہ والا کردار اداکاری پریا بینر جی کریں گی ۔
٭دیوار: 1975کی ایک اور سپرہٹ فلم دیوار کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، ششی کپور، پروین بوبی شامل تھیں۔ دھرما پروڈکشن کے کرن جوہر فلم کا ری میک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے ان کی نظریں شاہ رخ اور سلمان خان پر ہیں۔ وہ انہیں امیتابھ بچن اور ششی کپور والے رول میں کاسٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔