چین پاکستان میں چھوٹی گاڑیاں بنانے کی صنعت لگائے مرتضیٰ جتوئی

حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے


Khususi Reporter March 12, 2016
حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں چھوٹی گاڑیاں بنانے کی صنعت لگائے اور نئی آٹوپالیسی کے ثمرات سے استفادہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چینی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت چینی صوبے ہوبے کے نائب گورنر کررہے تھے، وفد میں چین کی ممتاز صنعتی، تعمیراتی اور سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان اور نمائندے شامل تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بے پناہ پوٹینشل موجودہے، چینی سرمایہ کار گاڑی سازی سے لے کر کان کنی سمیت ہر شعبے میں سرمایہ کاری کریں، حکومت پوری مدد کرے گی۔

حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کراچی، گوادر او دیگر شہروں میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اور قومی صنعتی پارکس میں چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ چینی سرمایہ کاروں نے توانائی، تعمیرات، صنعت اور کان کنی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیااور وفاقی وزیر کو چین کے دورے کی بھی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں