فیس بک پرامام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف

امام کعبہ کا کوئی بھی بیان یا تو حرمین کے سماجی رابطے کے خصوصی اکاؤنٹ کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے،ادارہ حرمین شریفین


News Agencies March 12, 2016
امام کعبہ کا کوئی بھی بیان یا تو حرمین کے سماجی رابطے کے خصوصی اکاؤنٹ کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے،ادارہ حرمین شریفین:فوٹو: فائل

KARACHI: مسجد حرام اور مسجد نبوی کے نگراں ادارے نے وضاحت کی ہے کہ امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

نگراں ادارے کے مطابق امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کے نام سے بنائے گئے تمام اکاؤنٹ یا صفحات جعلی ہیں۔ حرمین شریفین کے ادارے کا کہنا ہے کہ امام کعبہ کا کوئی بھی بیان یا تو حرمین کے سماجی رابطے کے خصوصی اکاؤنٹ کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے یا وہ ٹوئٹر پر بنے خصوصی اکاؤنٹ سے بیان جاری کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں الشیخ عبدالرحمان السدیس کے نام سے فیس بک پر بنے ایک صفحے پر تیونس میں فوجی کارروائی میں 42 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تحسین کی گئی تھی۔ اس جعلی اکاؤنٹ پر عبدالرحمان السدیس کے نام منسوب بیان میں لکھا گیا کہ ان 42 چوہوں کی ہلاکت میں امریکہ کا کوئی کردار ہے نہ روس یورپ یا عرب اتحاد کا کوئی حصہ ہے۔ ان دہشتگردوں کی ہلاکت کا کریڈٹ صرف تیونس کی افواج کو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں