عمرہ زائرین کے ٹکٹ پر10 ہزارروپے کا نیا ٹیکس عائد

تمام ایئر لائنز ون وے ٹکٹ پر 90، دونوں اطرف کے ٹکٹوں پر 180 ریال وصول کرنے لگیں


Numainda Express March 12, 2016
سعودی حکومت نے جدہ ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے لگایا، ایئر لائنز، زائرین کا احتجاج ۔ فوٹو: فائل

عمرہ زائرین کے ٹکٹ پر 10 ہزارروپے کانیا ٹیکس لگادیاگیاجس پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جانے والے عمرہ زائرین نے شدید احتجاج کیا۔

نئے ٹیکس کے تحت ون وے ٹکٹ پر90 ریال اور دونوں اطرف کے ٹکٹوں پر180ریال تمام ایئرلائنز وصول کر رہی ہیں۔ ایئر لائنز کے مطابق یہ ٹیکس سعودی حکومت نے عائدکیا ہے اور یہ رقم جدہ ایئرپورٹ کی عمارت کی توسیع کیلیے استعمال کی جائے گی۔

اسے ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس کا نام دیا گیا ہے اوریہ تمام ایئرلائنز کے سعودی عرب جانیوالے مسافروں سے وصول کیا جارہا ہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین نے ٹیکس وصولی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں