لاہورمیں سیشن عدالت میں وکلا کا مصری خاتون اوراس کے شوہر پربہیمانہ تشدد

پولیس نے خاتون کی درخواست پرکاروائی کرنے کی بجائے وکلا کی درخواست پر مصری خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


Numainda Express March 12, 2016
پولیس نے خاتون کی درخواست پرکاروائی کرنے کی بجائے وکلا کی درخواست پر مصری خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا: فوٹو: فائل

لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں وکلا کے ایک گروپ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مصری خاتون سائرہ امام اور اس کے خاوند کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون جان بچانے کیلیے جوڈیشل افسرکے چیمبر میں چھپ گئی تو وکلا دورازہ توڑ کر خاتون کو باہر نکال کر اس کی تذلیل کرتے رہے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پرکاروائی کرنے کی بجائے وکلا کی درخواست پر مصری خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے معاملہ کا ازخود نوٹس لینے کی استدعاکرتے ہوئے انصاف طلب کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور بار کا کہنا ہے کہ معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں