لاہورمیں سیشن عدالت میں وکلا کا مصری خاتون اوراس کے شوہر پربہیمانہ تشدد
پولیس نے خاتون کی درخواست پرکاروائی کرنے کی بجائے وکلا کی درخواست پر مصری خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
لاہور:
سیشن کورٹ لاہور میں وکلا کے ایک گروپ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مصری خاتون سائرہ امام اور اس کے خاوند کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
خاتون جان بچانے کیلیے جوڈیشل افسرکے چیمبر میں چھپ گئی تو وکلا دورازہ توڑ کر خاتون کو باہر نکال کر اس کی تذلیل کرتے رہے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پرکاروائی کرنے کی بجائے وکلا کی درخواست پر مصری خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے معاملہ کا ازخود نوٹس لینے کی استدعاکرتے ہوئے انصاف طلب کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور بار کا کہنا ہے کہ معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ا