ایران911حملوں کا ذمے دار قرار ساڑھے 10ارب ڈالر ہرجانے کا حکم

ایرانی انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو7.5ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے، امریکی عدالت کا حکم


این این آئی March 12, 2016
ایرانی انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو7.5ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے، امریکی عدالت کا حکم۔ فوٹو: فائل

لاہور: نیویارک میں ایک امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایران کو حملوں میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کو ساڑھے 10 ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق امریکی عدالت کے جج جارج ڈینیئل نے فیصلہ سنایا کہ ایران انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو7.5ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے۔

مزید3ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائیداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے۔ ہر خاندان کو 88 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔