پاکستان نے آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ادا کردیے

40 کروڑ ڈالر 23 نومبر کو دیے جائیں گے، پاکستان اب تک 1.565 ارب ڈالر واپس کرچکا۔


Khususi Reporter November 09, 2012
رواں مالی سال آئی ایم ایف کو مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کا قرضہ ادا کیا جائیگا، حکام فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستان نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے حاصل کردہ قرضہ کی چھٹی قسط ادا کردی۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 45لاکھ ڈالر ادا کردیے گئے ہیں، پاکستان کی طرف سے اب تک آئی ایم ایف کو مجموعی طور پر 1 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ رقم واپس کی جا چکی ہے، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو 40 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط 23 نومبر کو ادا کی جائے گی جبکہ رواں مالی سال کے دوران آئی ایم ایف کو مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کے لگ بھگ قرضہ واپس کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں