آئیڈیاز سے کاروباری رابطے بڑھے ترک انڈر سیکریٹری دفاع

دفاعی نمائش میں 13 ترک کمپنیوں کے علاوہ، 80 رکنی نے شرکت کی، عشایے سے خطاب۔


Business Reporter November 10, 2012
دفاعی نمائش میں 13 ترک کمپنیوں کے علاوہ، 80 رکنی نے شرکت کی، عشایے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

ترک وزارت دفاع کے انڈرسیکریٹری مراد بایر نے کہا ہے کہ آئیڈیاز2012 دفاعی نمائش میں مختلف اجلاسوں میں شرکت اور دفاعی شعبے سے تعلق رکھنے والے اداروں سے رابطوں کے مستقبل میں حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ شب ترک سفارتکار ایم بابر ہیزان کی جانب سے دیے گئے عشایے سے خطاب کے دوران کہی۔ ترک انڈر سیکریٹری دفاع نے کہا کہ ترکی اور پاکستان طویل دورانیے سے اپنے خطوں میں اہم حیثیت رکھتے ہیں اورہمیشہ سے ہی دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم استوارکیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ہرشہری کیلیے پاکستان آمد کے بعد یہ واضح طور پر محسوس ہوتا ہے کہ ترکی شہریوں کیلیے پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دفاعی نمائش میں ترکی کی 13 کمپنیوں کے علاوہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے80 افراد پرمشتمل وفد نے شرکت کی۔

مراد بایر نے کہا کہ نمائش کے دوران ترک کمپنیوں کو پاکستان سمیت دیگر غیرملکی کمپنیوں سے موثر رابطہ کا موقع ملا ہے جس کے مستقبل میں بہتراثرات مرتب ہوں گے اورباہمی تعلقات میں مزید بہتری رونما ہوگی۔ مراد بایر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان جاری مختلف نوعیت کے دفاعی منصوبے کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہیں، اس موقع پر ترک سفارتکار ایم بابرہیزان، قونصل جنرل مراد ایم اونارٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں