ذوالفقاربھٹو کے دورمیں سیاسی حکومتوں کوہٹا کرکٹھ پتلی حکومتیں لگائی گئیں رضا ربانی

سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ جمہوری روایات کی حفاظت کریں، چیئرمین سینیٹ


ویب ڈیسک March 12, 2016
ایشیائی ممالک میں عدم استحکام لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چئیرمین سینیٹ:فوٹو:فائل

چیرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ ذوالفقاربھٹو کے دور میں سیاسی حکومتوں کو ہٹا کر کٹھ پتلی حکومتیں لگائی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین سینیٹ رضاربانی کا آئی کیپ میں انسانی اسمگلنگ پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ جمہوری روایات کی حفاظت کریں، ذوالفقاربھٹو کے دورمیں سیاسی حکومتوں کوہٹا کرکٹھ پتلی حکومتیں لگائی گئیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، مغرب ایشیا کی قدرتی معاشی وسائل کا استحصال کرتا ہے، کوشش کی جا رہی ہے ایشیائی ممالک میں سیاسی حکومتوں میں عدم استحکام لایا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں عدم استحکام لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ ہمارے اتحاد کی ایک مشترکہ تاریخ اورجدوجہد ہے، اب وقت آ گیا ہےعوام کی بہتری کے لیے ہم کوشش کریں تاکہ ایشیا کو مضبوط براعظم بنا سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔