
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین سینیٹ رضاربانی کا آئی کیپ میں انسانی اسمگلنگ پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ جمہوری روایات کی حفاظت کریں، ذوالفقاربھٹو کے دورمیں سیاسی حکومتوں کوہٹا کرکٹھ پتلی حکومتیں لگائی گئیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، مغرب ایشیا کی قدرتی معاشی وسائل کا استحصال کرتا ہے، کوشش کی جا رہی ہے ایشیائی ممالک میں سیاسی حکومتوں میں عدم استحکام لایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک میں عدم استحکام لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ ہمارے اتحاد کی ایک مشترکہ تاریخ اورجدوجہد ہے، اب وقت آ گیا ہےعوام کی بہتری کے لیے ہم کوشش کریں تاکہ ایشیا کو مضبوط براعظم بنا سکیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔