پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع

رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب افراد ہی ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔


ویب ڈیسک March 12, 2016
بھارت سمیت دنیا بھرکے کرکٹ شائقین آن لائن رجسٹریشن فارم بھر سکتےہیں، بھارتی میڈیا۔ فوٹو؛ فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 مارچ کو ایڈین گارڈن کولکتہ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے جو 48 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ رپورٹس کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھرکے کرکٹ شائقین آن لائن رجسٹریشن فارم بھر سکتےہیں، رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹکٹوں کی تعداد دیکھتے ہوئے قرعہ اندازی کی جائے گی جس کے بعد منتخب افراد ہی ٹکٹ خرید سکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھارتی ریاست ہما چل پردیش کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں شیڈول تھا تاہم مقامی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی سے انکار اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پچ کھودنے کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی حکومت کے دباؤ پر میچ کا مقام کولکتہ منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں