حکومت کو نیب پرتحفظات ہیں تو پھر سوچنے کی بات ہے مولانا فضل الرحمان

نیب سے متعلق جتنے بھی معاملات ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)


ویب ڈیسک March 12, 2016
نیب سے متعلق جتنے بھی معاملات ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) کو نیب پر تحفظات ہیں تو پھر سوچنے کی بات ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں پنجاب میں منظور ہونے والا تحفظ نسواں بل شریعت اور آئین سے متصادم ہے، ہمیں پنجاب حکومت کے ردعمل کا انتظار نہیں اور ہم اسلامی اقدار کے خلاف قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کے بارے میں درپردہ حقائق کا علم نہیں ہے، نیب سے متعلق جتنے بھی معاملات ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، اگر مسلم لیگ (ن) کو نیب پر تحفظات ہیں تو پھر سوچنے کی بات ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے اہم اتحادی ہیں تاہم پنجاب میں حال ہی میں منظور ہونے والے تحفظ نسواں بل پر وہ حکومت سے سخت ناراض نظر آتے ہیں، انھوں نے متعلقہ بل منظور کرنے پر پنجاب اسمبلی کے مرد اراکین کو 'زن مرید' قرار دیا اور صوبائی حکومت سے بل پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں