آئندہ عام انتخابات میں تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھریں گے انیس قائم خانی
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو ان کا مینڈیٹ مبارک ہو ہم کسی کے مینڈیٹ کو استعمال نہیں کریں گے، انیس قائم خانی
ایم کیو ایم کے منحرف رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ ہم کسی کا مینڈیٹ استعمال نہیں کریں گے اور اپنے مینڈیٹ کے ذریعے 2018 کی تیسری بڑی سیاسی قوت کے طورپر ابھریں گے.
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کسی فاروڈ بلاک کا خدشہ نہیں، ایم کیو ایم کو ان کا مینڈیٹ مبارک ہو ہم کسی کے مینڈیٹ کا استعمال نہیں کریں گے اور اپنے مینڈیٹ سے آئیں گے جب کہ 2018 میں پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری پارٹی کے پہلے جلسے کے لیے مشاورت جاری ہے، جلد اپنی پارٹی کا نام اور منشور بھی سامنے لے آئیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گرفتار ہونے والے نوجوانوں کو معافی دی جارہی ہے، شہر قائد میں بھی گرفتار نوجوانوں کے لیے عام معافی پیکج کا علان کیا جائے۔