پاک بھارت میچ کے بعد دھرم شالا آئی پی ایل میچزسے بھی محروم

کنگز الیون پنجاب نے اپنے میچز دھرم شالا سے ناگپور منتقل کرنے کی درخواست کردی


ویب ڈیسک March 12, 2016
کوئی بھی ٹیم مقامی حکومت کی سیاست کی وجہ سے یہاں میچز کا رسک نہیں لے سکتی، ما چل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن:فوٹو:فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے محروم ہونے کے بعد دھرم شالا آئی پی ایل کے میچز سے بھی محروم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کی مقامی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے دھرم شالا کے گراؤنڈ میں شیڈول اپنے آئی پی ایل کے میچز واکھنڈے کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ منتقل کرنے کی درخواست کی جسے بی سی سی آئی نے قبول کرلیا۔

ہما چل پردیش حکومت کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اورلیوی کی مد میں بڑے پیمانے پر ٹیکس عائد کرتی ہے یہی وجہ سے ہے کہ کنگز الیون پنجاب سے اپنے میچز ناگپور منتقل کرنے کو ترجیح دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ناگپور کو ہوم گراؤنڈ بنانے کی صورت میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کو زیادہ کمانے کا موقع ملے گا۔

ہما چل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے کانگریس کی مقامی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرم شالا آئی پی ایل میں اپنے متعلقہ شیئرز حاصل نہیں کررہا اورکوئی بھی ٹیم مقامی حکومت کی سیاست کی وجہ سے یہاں میچز کا رسک نہیں لے سکتی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دھرم شالا میں شیڈول تھا لیکن غیر یقینی سیکیورٹی صورت حال اور مقامی حکومت کی سیاست کی وجہ سے میچ کولکتہ منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |