اداکارہ انوشکا شرما فلم’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

انوشکا شرما شوٹنگ کے دوران کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے باعث فلم شوٹنگ روک دی گئی ہے۔


ویب ڈیسک March 12, 2016
انوشکا شرما شوٹنگ کے دوران کندھے پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے باعث فلم شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ''سلطان'' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی ہیں جس کے باعث انہیں کندھے میں چوٹیں آئی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم''سلطان'' میں فلم نگری کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں دونوں اداکار ریسلر کا کردار نبھائیں گے جس کے لیے انہوں نے سخت تربیت بھی لی تھی تاہم اب فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا کندھا زخمی کروا بیٹھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما فلم میں ایکشن مناظر کی عکس بندی کرواتے ہوئے زخمی ہوگئی ہیں جس کے باعث انہیں کندھے میں شدید چوٹیں آئی ہیں جس پر ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ اداکارہ کے زخمی ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ میں روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم''سلطان'' رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں