قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی
پاکستانی ٹیم کو 27 رکنی دستے نے انتہائی سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل تاج بنگال پہنچایا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بھارت کے شہر کولکتہ پہنچ گئی جہاں ٹیم کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق قومی کرکٹ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے ابو ظبی روانہ ہوئی جہاں سے بھارت کے شہر کولکتہ پہنچی ہے۔ کولکتہ پہنچنے پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اور سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے ایئرپورٹ پر پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔
پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے کولکتہ میں سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کولکتہ ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کو ہوٹل تک پہنچانے کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، ایئرپورٹ پر فوجی دستے تعینات کیے گئے تھے جب کہ ہوٹل روانگی کے موقع پر قومی ٹیم کو 27 رکنی دستے نے سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا، اس موقع پر قومی ٹیم کے مقررہ راستوں پر بھی پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔
پاکستانی ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں کولکتہ کے ہوٹل تاج بنگال پہنچایا گیا، ہوٹل تاج بنگال میں قومی ٹیم کے لیے ایک فلور مختص کیا گیا ہے جب کہ ہوٹل میں کسی کو بھی کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی کپتانی میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، سرفراز احمد، عمر اکمل، شعیب ملک، عماد وسیم، خالد لطیف، انور علی، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عامر اور محمد سمیع پر مشتمل ہے جب کہ ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت 12 دیگر آفیشل بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
قومی ٹیم پیر کو سری لنکا سے اپنا واحد وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد 16 مارچ کو گروپ ون سے کولیفائی کرنے والی ٹیم سے میچ کھیلے گی جب کہ 19 مارچ کو ایونٹ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔
واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کےلیے جمعہ کی رات لاہور سے ابو ظبی روانہ ہوئی تھی جب کہ ٹیم میں 15 کھلاڑی اور دیگر آفیشلز شامل ہیں۔