کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست

کے الیکٹرک نے ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس پر فیصلہ 17 مارچ کو ہوگا۔

کے الیکٹرک نے ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس پر فیصلہ 17 مارچ کو ہوگا۔ فوٹو؛ فائل

ملك بھر میں بجلی كی تقسیم كار كمپنیوں كے نرخوں میں ریكارڈ كمی كے باوجود كے الیكٹرك کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی درخواست نیپرا کو دے دی گئی ہے۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا كو بجلی كی قیمت میں ایک روپیہ 43 پیسے فی یونٹ اضافے كی درخواست دے دی گئی ہے جب کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ 17 مارچ كو كراچی میں ہونے والی سماعت میں كیا جائے گا۔

كے الیكٹرك نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر میں فیول كی مد میں 56 ملین روپے كا اضافی بوجھ برداشت كیا جب كہ جنوری میں فیول كی لاگت میں 526 ملین روپے اضافی برداشت كیے لہٰذا بجلی كی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ كی مد میں دسمبر كے لیے5 پیسے اور جنوری كے لیے51پ یسے فی یونٹ اضافہ كرنے كی منظوری دی جائے اور سہ ماہی ٹیرف میں ایک روپیہ43 پیسے فی یونٹ اضافہ كرنے كی اجازت دی جائے۔ نیپرا اس درخواست پر17مارچ كو كراچی میں منعقدہ سماعت كے بعد فیصلہ كرے گا۔
Load Next Story