لاہور میں رنگا رنگ فیشن ویک میں ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

آنے والے دنوں میں پاکستان فیشن انڈسٹری کا نام دنیا کی معروف انڈسٹریوں میں ہوگا

آنے والے دنوں میں پاکستان فیشن انڈسٹری کا نام دنیا کی معروف انڈسٹریوں میں ہوگا فوٹو : آن لائن

GUJRANWALA:
پی ایف ڈی سی سن سلک فیشن ویک 2016ء کے زیراہتمام رنگارنگ فیشن میلہ لاہوریوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔ فیشن ویک میں جہاں فیشن، میوزک ، فلم اورٹی وی کے علاوہ فنون لطیفہ کے دیگرشعبوں سے وابستہ اہم لوگ شرکت کررہے ہیں، وہیں فرانس سے آئے انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی ، اداکارہ جیورجیاسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد شریک ہورہی ہے۔

فیشن ویک کے تیسرے روز بھی موسم بہار کی مناسبت سے تیارکردہ ملبوسات نے شائقین کوخوب متاثرکیا۔ ایک طرف توحاضرین مختلف رنگوں میں تیارکردہ ملبوسات کے دیدہ زیب ڈیزائنز کی تصاویربنواتے رہے، وہیں خوبصورت انداز سے ریمپ پرکیٹ واک کرتی ماڈلز کے انوکھے انداز دیکھ کر داد دیتے رہے۔


پی ایف ڈی سی فیشن ویک کے تیسرے روز ملک کے معروف فیشن ڈیزائنرحسن شہریاریاسین، زارا شاہ جہان، سائرہ شاکرہ، ذونیا انوار، کامیارروکنی، عمیرافتخار کے علاوہ معروف فیشن برانڈز ہینگ ٹین، ڈینی زن، ڈی ایس ایس اورکھاڈی کے ملبوسات کی ورائٹی پیش کی گئی۔ ماڈلزسنیتا مارشل، سیبل، نیہا، مہرین سید، جہان خالد، فیاخان، رباب، محمد، انعم ملک، آمنہ بابر، وقار بٹ، رابعہ بٹ و دیگر نے ریمپ پرکیٹ واک کرتے ہوئے خوبصورت ملبوسات متعارف کروائے جن کوبہت سراہاگیا۔ اس موقع پر ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری کا معیار بہترہورہا ہے۔ نوجوان فیشن ڈیزائنرز ایک طرف ڈیزائن میں جدت لارہے ہیں ۔

دوسری جانب رنگوں کے انتخاب میں بھی بہتری آرہی ہے۔ آنے والے دنوں میں پاکستان فیشن انڈسٹری کا نام دنیا کی معروف انڈسٹریوں میں ہوگا۔ پی ایف ڈی سی کی چیئرپرسن سحرملک نے کہا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ۔
Load Next Story