حکومت نے محکمہ کسٹمز کو کرپشن سے پاک کرنے کی ٹھان لی

تحقیقاتی رپورٹس کی بنا پرابتدائی طور پر51افسران وملازمین کےخلاف جرم ثابت ہونےپرجرمانے اور جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا ہے


اظہر جتوئی March 13, 2016
39 افسران اور اہلکاروں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور 12اہلکاروں کو وارننگز اور جبری ریٹائرڈ قرار دیا گیا ہے فوٹو: فائل

حکومت نے محکمہ کسٹمز کو کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی سے پاک بنانے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر 51 افسران و ملازمین کے خلاف جرم ثابت ہونے پر سخت جرمانے عائد اور جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسٹمز کے محکمے کو کرپشن سے پاک بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان کسٹمز سروس کے 241 افسران و اہلکاروں کے خلاف سرکاری ملازمین ای اینڈ ڈی قواعد 1973 کے تحت نا اہلیت، بدانتظامی اور بدعنوانی کے ضمن میں مختلف چارجز کی بنا پر عدالتی کارروائی عمل میں لائی گئی، تحقیقاتی رپورٹس کی بنا پر ابتدائی طور پر 51افسران و ملازمین کے خلاف جرم ثابت ہونے پر جرمانے اور جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا ہے۔

ان میں 39 افسران اور اہلکاروں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور 12اہلکاروں کو وارننگز اور جبری ریٹائرڈ قرار دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے 33افسران اور ملازمین کو چارجز ثابت نہ ہونے پر الزامات سے بری قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز سروس کے دیگر 157 افسران اور ملازمین کے مقدمات پر کارروائی چل رہی ہے جن میں گریڈ 1تا 15، 16،17اور اس سے اوپر کے ملازمین وافسران کے نام شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |