افغانستان میں آپریشن اورجھڑپوں میں 63 جنگجو ہلاک 11شہری بازیاب

ننگرہارمیں 24داعش جنگجو مارے گئے،متعدد زخمی، اسلحہ تباہ کردیا گیا،حکام


INP March 13, 2016
ہلمند،بلخ،تخاراورکپیسامیں آپریشن کیا گیا،سینئرطالبان کمانڈرسمیت 39 جنگجوہلاک ،7گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمدبھی کیا گیا، وزارت داخلہ ،فوٹو فائل

ISLAMABAD: افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن اورجھڑپوں کے دوران داعش اورطالبان کے 63 جنگجوہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے،7 کو گرفتار کرلیاگیا علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروںنے خودکش اور راکٹ حملے کی کوشش ناکام بنادی ، چند روزقبل طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 11 شہریوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔

گزشتہ روزافغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہارمیں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 24جنگجو مارے گئے اور انکا اسلحہ تباہ کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ داعش جنگجوؤں نے ضلع آچن کے علاقے دیہ سراک اور پنسار میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں جنھیں ناکام بنادیاگیا۔ جھڑپ کے دوران داعش جنگجو اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکے ہلمند،بلخ،تخاراورکپیسا میں آپریشن کے دوران طالبان کے سینئرکمانڈرسمیت 39 جنگجوہلاک 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میںہونیوالے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ہلمند میں کار بم دھماکے میں ایک خودکش بمبارہلا ک دوسرا زخمی ہوگیا۔وزار ت دفاع کے مطابق حملہ آوروں نے لشکر گاہ میں ایک گاڑی میں دھماکا خیزموادکواڑا لیا ۔

افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے شمال مشرقی صوبہ تخار میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی اور محمد فاروق الیاس عثمان نامی بمبار جو طالبان کا خودساختہ گورنر بتایا جاتا ہے کوگرفتار کرلیا ۔دوسری جانب افغان پولیس نے کابل شہر میں راکٹ حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 بی ایم ون راکٹ برآمد کرلیے۔کابل پولیس چیف جنرل عبدالرحمان رحیمی کا کہنا ہے کہ راکٹوں کو ناکارہ بنادیا گیاہے۔ شمالی صوبہ سرائے پل میں حکام کا کہنا ہے کہ11 مغویوں کی رہائی مقامی عمائدین کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں