مشرف نے امریکیوں کوڈبل کراس نہیں کیاسابق سی آئی اے چیف

یہ جنرل مشرف ہی تھے جنھوں نے طاقتور آئی ایس آئی کو سی آئی اے سے مکمل تعاون کیلیے کہا تھا


Online March 13, 2016
اپنی کتاب میں آئی ایس آئی کے کردار اور خدمات کو سراہا ہے، رابرٹ گرینیئر کا انٹرویو فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اسٹیشن چیف رابرٹ گرینیئر نے کہا ہے کہ نائن الیون کے واقعے کے بعد پرویز مشرف نے امریکیوں کو کبھی ڈبل کراس نہیں کیا۔

ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو میں رابرٹ گرینیئر کا کہنا تھا کہ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ جنرل (ر ) پرویز مشرف نے ہمیں ڈبل کراس نہیں کیا۔ رابرٹ گرینیئر اپنی کتاب کی مقامی پبلی کیشن کو پروموٹ کرنے کے لیے 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کی کتاب کا نام "88 Days to Kandahar/CIA Diary"ہے۔

رابرٹ گرینیئر نے کہا کہ کئی مواقع پر جنرل مشرف نے امریکیوں کی مدد کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔ یہ جنرل مشرف ہی تھے کہ جنھوں نے طاقتور آئی ایس آئی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سی آئی اے کو مکمل تعاون دے۔ اپنی کتاب کے صفحہ 58 پر رابرٹ گرینیئر نے آئی ایس آئی کی تعریف کی ہے۔

رابرٹ گرینیئر نے کہا کہ پاکستان سے اہم گرفتاریوں میں خالد شیخ محمد تھے جو کے ایس ایم اور ابو زبیدہ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر تبصرے سے انکار کیا کہ ان افراد کے سروں پر انعام کس نے وصول کیا۔ انھوں نے افغانستان کے حوالے سے میمو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر مکمل جارحیت ایک غلطی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں