کپوراینڈ سنز کی وجہ سے پی کے کو مسترد کیا فواد خان

"پی کے" میں پاکستانی لڑکے کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی جسے منع کرنے کا بہت افسوس بھی ہوا، فواد خان


ویب ڈیسک March 13, 2016
فواد خان کے منع کرنے کے بعد وہ کرداربھارتی اداکارششانتھ سنگھ کے حصے میں چلا گیا تھا۔:فوٹو:فائل

پاکستانی فنکار فواد خان کا بالی ووڈ میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم "کپور اینڈ سنز" کی وجہ "پی کے" میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارفواد خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب انہیں فلم "پی کے" کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی کی جانب سے کام کی پیشکش کی گئی تھی تو وہ بہت پریشان ہوگئے تھے کیونکہ وہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے لیکن بد قسمتی سے فلم "کپوراینڈ سنز" سے منسلک ہونے کے باعث انہیں "پی کے" میں کام کی پیش کش کو ٹھکرانا پڑا جس کا بہت افسوس بھی تھا۔

فواد خان کو فلم "پی کے" میں پاکستانی لڑکے کے کردارکی پیشکش کی گئی تھی جو انوشکا شرما کی محبت میں گرفتارہوجاتا ہے تاہم ان کے منع کرنے کے بعد وہ کرداربھارتی اداکارششانتھ سنگھ کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارکی نئی آنے والی فلم "کپوراینڈ سنز" رواں ماہ 18 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں