یمنی شہرعدن میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری القاعدہ کے 17 شدت پسند ہلاک

یمن کے شہر تعز پر قبضے کے لئے باغیوں اور مقامی مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔


ویب ڈیسک March 13, 2016
فضائی کارروائی میں شہریوں سمیت 20 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں،فوٹو:فائل

یمن کے ساحلی شہر میں سعودی اتحاد کے طیاروں کی بمباری میں القاعدہ کے 17 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی افواج کے طیاروں نے جنوبی یمن کے ساحلی شہر عدن میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے 17 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ فضائی کارروائی میں شہریوں سمیت 20 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔

سعودی اتحادی افواج نے گزشتہ برس جولائی میں عدن حوثی باغیوں سے واپس لے لیا تھا جس کے بعد سے وہاں پر سرکاری فوج اور القاعدہ کے عکسریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری جانب یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز پر قبضے کے لئے باغیوں اور مقامی مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے، حوثی باغیوں اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں 45افراد ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں