پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 7 افراد جاں بحق، آزاد کمشیر کا پاکستان سے زمینی رابطہ منقطع
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ مختلف حادثات میں مزید 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کا سلسلہ مسلسسل تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی۔ شدید بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی بھی ہوئے۔
بنوں میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بھائی جاں بحق جب کہ بٹ خیلہ کے علاقے سخا کوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مردان کے علاقہ تخت بھائی میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق جب کہ میاں بیوی زخمی ہوئے۔ فاٹا اور خیبر پختون خوا میں مکانات کی چھتیں گرنے سے اب تک 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پشاور میں شدید بارش کے باعث حاجی کیمپ، رنگ روڈ، جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سوات میں 3 روز سے شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مالم جبہ میں ایک فٹ جب کہ ماہو ڈھنڈ اور گبرال میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
پنجاب میں بھی شدید بارشوں کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔ گوجرخان کے علاقے بنگھالی شریف میں ریلوے پھاٹک کے قری مکان کی چھت گرنے سے موجود ماں اور 2 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد میں جی پی او کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
جڑواں شہروں میں بھی شدید بارش کے باعث بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر 23 سے زائد اندرون و بیرون ممالک کی پرواز یں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ انکوائری حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل پرواز سے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔
جہلم میں پنڈ دادن خان روڈ مشری موڑ سے شاہ کبیرتک گزشتہ 4 روز سے بند ہے جب کہ شدید بارش کے باعث سڑک کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا جا سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شدید بارش کے باعث مظفرآباد کو پاکستان سے ملانے والی دونوں شاہرائیں ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہیں۔ مظفرآباد ایبٹ آباد روڈ لوہار گلی کے مقام پرمٹی کے تودے گرنے سے بند ہو گیا ہے جب کہ مظفرآباد نیلم روڈ کئی مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔ راولپنڈی روڈ بھی کوہالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ ڈویژن اور خطہ پوٹھوار میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شدید بارشوں کے باعث کشمیر، ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائڈنگ جب کہ بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولاکوٹ میں 80، خیبر چراٹ میں 79، مالم جبہ میں 73، مظفر آباد میں 48، اسلام آباد میں 72، راولپنڈی میں 57، سرگودھا میں 46، مری میں 45 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔