تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات پابندی کے باوجود پنجاب میں دھڑے بندی
شاہ محمود قریشی اور حامد خان نظریاتی گروپ جب کہ جہانگیر خان اور علیم خان یونٹی گروپ کے ساتھ میدان میں اتر آئے۔
KARACHI:
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں پابندی کے باوجود پنجاب میں دھڑے بندی ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات میں پابندی کے باوجود دھڑے بندی ہو گئی ہے اور دو گروپ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی اور حامد خان نے نظریاتی گروپ بنا کر اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا جب کہ جہانگیر ترین اور علیم خان بھی یونٹی گروپ بنا کر انتخابی اکھاڑے میں اتر گئے۔ نظریاتی گروپ شفقت محمود جب کہ یونٹی گروپ چوہدری سرور کو پنجاب کی صدارت کے لئے میدان میں لے آیا۔
نظریاتی گروپ میں شاہ محمود قریشی، حامد خان، سیف اللہ نیازی، شفقت محمود اور عامر کیانی شامل ہیں جب کہ یونٹی گروپ میں علیم خان، جہانگیر ترین، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور دیگر اہم رہنما شامل ہیں۔