علامہ اقبال نے بر صغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی سلطان شیخ

قائد اعظم محمد علی جناح کو اس پر آمادہ کر کے مسلمانوں میں جذبہ آزادی پیدا کر دیا.


Numainda Express November 10, 2012
قائد اعظم محمد علی جناح کو اس پر آمادہ کر کے مسلمانوں میں جذبہ آزادی پیدا کر دیا. فوٹو: فائل

مسلم لیگ نون ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 135 ویں یومولادت پر سیمینار ایوب راجپوت کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان شیخ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اس کی تکمیل کے لیے انھوں نے برصغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی اور قائد اعظم محمد علی جناح کو اس پر آمادہ کر کے مسلمانوں میں جذبہ آزادی پیدا کر دیا اور اپنی تحریروں اور اشعار کے ذریعے عوام میں ایسا حوصلہ اور جذبہ پیدا کیا کہ مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی قیادت میں ایسی تحریک چلائی کہ انگریز سامراج کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ اس موقع پر آصف رئوف بٹ، آفتاب مغل، فیصل اطہر راجپوت، عزیز راجپوت، عبدالواحد ایڈوکیٹ، نوید شیخ اور عدنان احمد نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں