کوئنزلینڈ کے ایک گاؤں میں مچھلیوں کی بارش
آسٹریلیا کے ایک علاقے ونٹن میں ہونے والی بارش کے بعد چھوٹی مچھلیاں ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے
آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ایک گاؤں میں ہونے والی مچھلیوں کی بارش کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
کوئنز لینڈ میں ہونے والی مچھلیوں کی بارش نے سب کو حیران کردیا ہے جس جگہ سے مچھلیاں ملی ہیں وہ اس علاقے سے بہت دور ایک تالاب میں موجود تھیں اور آسٹریلیا میں یہ چھوٹی مچھلیاں عام پائی جاتی ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ایک عرصے سے یہ علاقہ خشک سالی کا شکار تھا اور اب بارش ہوئی ہے تو اس کے ساتھ مچھلیاں بھی برسی ہیں۔ ونٹن کا یہ علاقہ کوئنزلینڈ سے 70 کلومیٹر دور ہے اور یہاں کےلوگ غلہ بانی اور کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ یہاں رہنے والے ایک خاندان نے بتایا کہ بارش کے بعد گھر سے باہر مچھلیوں کی بڑی تعداد کو دیکھا گیا جو گیلی مٹی میں ہل جل رہی تھیں۔
گاؤں کے باشندوں کا خیال ہے کہ مچھلیاں آسمان سے برسی ہیں کیونکہ اطراف میں کوئی نہر اور کریک نہیں اور نہ ہی کوئی تالاب ہے۔ دوسری جانب حیاتیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ واقعہ مشکوک ہے۔ یونیورسٹی آف کینبرا کے ماہر ڈاکٹر پیٹر انمیک کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے طول و عرض میں یہ مچھلیاں عام ہیں اور غالباً کسی پانی کے جوہڑ سے بہہ کر خشکی کی جانب آگئی ہوں گی۔