زائرین سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار5موٹر سائیکلیں و نقدی چھین لی

مسلح افرادسڑک بندکرکے2گھنٹےتک جام داتار کےعرس میں آنیوالوں کو لوٹتے رہے،پولیس کےپہنچنے پر فائرنگ کردی، ملزمان فرار.

مسلح افرادسڑک بندکرکے2گھنٹےتک جام داتار کےعرس میں آنیوالوں کو لوٹتے رہے،پولیس کےپہنچنے پر فائرنگ کردی، ملزمان فرار. فوٹو: فائل

سخی جام داتار کے عرسمیں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ۔


5 موٹر سائیکلیں چھین لیں، ملزمان 2 گھنٹے تک جام صاحب نواب شاہ روڈ بند کرکے لوٹ مار کرتے رہے ، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگکرتے ہوئے بآسانی فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سخی جام داتار کے عرس ومیلے میں آنے والے زائرین سے ڈاکوئوں نے جام صاحب نواب شاہ روڈ بند کرکے لوٹ مار کی اور 5 موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا ، فائرنگ کے تبادلے بعد ڈاکو آسانی سے فرار ہوگئے۔ لٹنے والے زائرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، جبکہ عرس کے موقع پر ضلع بھر سے طلب کی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
Load Next Story