سانگھڑ پولیس کی سماج دشمنوں کیخلاف کارروائی 26 گرفتار

بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج، ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا.


Nama Nigar November 10, 2012
بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج، ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا. فوٹو : فائل

ایس ایس پی سانگھڑ عبداللہ شیخ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ ڈکیتی، رہزنی، اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث 26 روپوش ملزمان تاج محمد خاصخیلی، خادم حسین چنہ، پریو بھیل، محمد حسن شیخ، اصغر شیخ، رزاق لانڈر، کالو جمالی، محبوب بھرگڑی اور دیگر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

جبکہ ضلع بھر میں موٹر سائیکل، موبائل فون چھیننے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ ملزمان عمران چانگ، الہوسایو جونیجو، منظور چانڈیو، صادق چانڈیو، تاجو خاصخیلی، گل حسن مروی اور دیگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک رپیٹر، 3 بندوقیں، 4 ٹی ٹی پسٹل، ایک دیسی پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ مختلف چھاپوں میں 1172 لیٹر کچی شراب، سوا دوکلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ملزمان گلزار برڑو، عنایت جمالی، اجمل چنڑ، جلال چانڈیو، یحییٰ خان پٹھان، جینو کولہی، آچر کھوکھر، سارنگ، جان محمد شیخ اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔

جن کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی نے عوامی شکایات اور جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر ایس ایچ او پیرومل محرم خاصخیلی کو معطل کرکے لائن حاضر جبکہ ایس آئی پی علی حسن نظامانی کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں