رینجرزموبائل اورسیمنٹ ڈپوپربم حملوںکے مقدمات درج
سی آئی ڈی اور ایف آئی اے کی ٹیموں کا جائے وقوعہ کا دورہ اور شواہد اکٹھے کیے
تیموریہ میں رینجرز موبائل پر حملے اور یوسف پلازہ میںسیمنٹ ڈپو پر ہونے والے بم حملوں کے مقدمات درج کرلیے گئے، ایف آئی اے اورسی آئی ڈی کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے،
تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود بفرزون کے بی آر میںگذشتہ شب رینجرز کی موبائل پر ہونے والے بم حملے کا مقدمہ پولیس نے رینجرز کے انسپکٹر ایوب کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302،324/34،3/4ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ7ATAایف آئی آر نمبر 372/2012کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا،
اس سلسلے میں تیموریہ تھانے کے اے ایس آئی فیاض نے بتایا کہ رینجرز موبائل پر کیے جانے والے حملے میں ایک شخص زبیر ہلاک جبکہ تین رینجرز اہلکار اور خاتون سمیت5افراد زخمی ہوئے تھے۔